جیل کی روٹی نوازشریف کو بھا گئی ۔۔

جیل کی روٹی نوازشریف کو بھا گئی ۔۔


 لاہور ( 24 نیوز ) جیل کی روٹی سابق وزیراعظم  نوازشریف  کے من کو بھا گئی، سالن چاہے گھر سے آئے روٹی جیل کے کچن سے منگوا کر کھانے لگے۔

احتساب عدالت سے سزا یافتہ سابق وزیراعظم میاں  نوازشریف کی خوش خوراکی زبان زد عام ہے لیکن اپنی اسیری کے دوران کوٹ لکھپت  جیل کے  کچن کے دلدادہ ہوگئے ہیں،  کیونکہ میاں  نوازشریف  گھر سے صرف دوپہر کا کھانا، صبح کے ناشتہ میں انڈہ، بریڈ اور رات کے کھانے کیلئے سالن گھر سے منگواتے ہیں جبکہ روٹیاں جیل کے کچن سے منگواتے ہیں۔

سابق وزیراعظم  نوازشریف  نے ملاقات ختم ہونے کے بعد جیل کا کچن دیکھنے کی بھی فرمائش کی، کچن کے قریب سے گزرتے وقت کھانے کی پرکشش مہک پر سپرنٹنڈنٹ جیل نے  نوازشریف  کو کچن بھی دکھایا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اڈیالہ جیل  میں بھی  نوازشریف   جیل کی روٹیاں منگوا کر کھاتے تھے۔