تیسرا ٹیسٹ، باؤلرزنےجنوبی افریقا کوبڑا اسکور بنانےسےروک دیا

تیسرا ٹیسٹ، باؤلرزنےجنوبی افریقا کوبڑا اسکور بنانےسےروک دیا


جوہانسبرگ ( 24 نیوز ) تیسراٹیسٹ،چائےکےوقفےکےبعد7وکٹیں لے کر باؤلرزنےجنوبی افریقا کوبڑا اسکوربنانےسےروک دیا، میزبان ٹیم 262رنزپرآؤٹ، فہیم کی تین،حسن اور عباس کی 2،2وکٹیں، جواب میں پاکستان کے17رنزپر2 کھلاڑی آؤٹ ہوگئے۔

 تفصیلات کے مطابق پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقا ٹیسٹ سیریز کے آخری میچ کے پہلے دن کھیل کے اختتام تک پاکستان نےجنوبی افریقا کے 262 رنز کے جواب میں 17 رنز سکور کر لیے جبکہ شان مسعود اور اظہر علی پویلین لوٹ گئے، دونوں کھلاڑیوں کو فلینڈر نے آوٹ کیاجبکہ امام الحق کے ساتھ نائٹ واچ مین محمد عباس وکٹ پر موجود ہیں۔

اس سے قبل  جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو آغاز ہی میں بھاری نقصان اٹھانا پڑا، قائم مقام کپتان ڈین ایلگر 5 رنز بنا کر عباس کا شکار ہوگئے، تاہم دوسرے اوپنر ایڈن مارکرم اور ہاشم آملہ کی شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا، دونوں نے بالترتیب 90 اور 41 رنز سکور کیے۔چائے کے وقفے تک میچ پر جنوبی افریقہ کی گرفت مضبوط تھی،  226 پر اس کے صرف 4 کھلاڑی آوٹ ہوئے تھے تاہم پاکستانی بالرز کی شاندار باؤلنگ کے باعث جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم 262 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی۔آخری سیشن میں اس کی 7 وکٹیں صرف 19 اعشاریہ 4 اوورز میں 33 رنز کے اضافے پر گر گئیں،محمد عامر نے 36 رنز کے عوض 2، محمد عباس 44 رنز کے عوض 2، حسن علی 75 رنز دے کر 2 اور فہیم اشرف نے 57 رنز دے 3 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ سیریز میں اپنا پہلا میچ کھیلنے والے لیگ سپنر شاداب خان صرف ایک وکٹ ہی حاصل کر پائے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer