فیفا فٹبال ورلڈکپ: فرانس نے بیلجئیم کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

فیفا فٹبال ورلڈکپ: فرانس نے بیلجئیم کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا


ماسکو(24نیوز) روس میں فٹ بال ورلڈ کپ سیمی فائنل کے سنسنی خیز مقابلے میں فرانس نے بیلئجیم کو ایک صفر سے شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا۔ دوسرا سیمی فائنل آج انگلینڈ اور کروشیا کے درمیان کھیلا جائے گا۔

فیفا فٹ بال ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں فرانس نے بیلجئیم کوایک صفر سے مات دے کر فائنل میں رسائی حاصل کر لی۔کھیل آغا سے ہی سنسنی خیز رہا۔ دونوں ٹیمیں ایک دوسرے کے گول پر حملے کرتے رہے لیکن پہلے ہاف میں کوئی بھی ٹیم گول نہ کر سکی۔
فرانس کے سیموئل امٹیٹی نے 51 منٹ پر گول کرکہ ٹیم کو برتری دلا دی۔جو آحر تک برقرار رہی۔فیفا ورلڈ کپ کا دوسرا سیمی فائنل آج انگلینڈ اور کروشیا کے درمیان کھیلا جائے گا۔جیتنے والی ٹیم اتوار کو فرانس کے ساتھ مد مقابل ہوگی۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔