اے این پی کے امیدوار ہارون بلور کی شہادت، پی کے 78 کے انتخابات ملتوی


پشاور(24نیوز) پشاور میں خودکشں دھماکا, ہارون بلور کی شہادت کے بعد الیکشن کمیشن نے پی کے 78 میں الیکشن روک دیا. 

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق پی کے 78کے انتخابات امیدوار کے انتقال پر ملتوی ہوئے۔  الیکشن کمیشن کا مزید کہنا تھا کہ پی کے 78کے انتخابات کے شیڈول کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ الیکشن کمیشن نے انتخاب روکنے سے متعلق حکام کو آگاہ کردیا۔موجودہ الیکشن کی مہم کےدوران دھماکےسے ملتوی ہونے والا یہ پہلا حلقہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  عوامی نیشنل پارٹی کی کارنر میٹنگ میں دھماکہ، ہارون بلور سمیت 20 افراد شہید

یاد رہے کہ  گزشتہ روز  پشاور کے علاقہ یکہ توت میں عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کی انتخابی مہم کے حوالے سے کارنر میٹنگ میں خود کش دھماکہ ہوا جس کے نتیجہ میں پارٹی کے رہنما اور کے پی 78 سے امیدوار ہارون بلور سمیت 20افراد شہید ہو گئے ہیں جبکہ 62  افراد زخمی ہوئے ۔

خیال رہے کہ ہارون بلور کے والد بشیر بلور بھی 22 دسمبر 2012 کو ایک خودکش حملے کے دوران شہید ہوگئے تھے۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔