شربت پیو ، ووٹ دو، حلقہ پی ایس 64 میں انوکھی مہم شروع

شربت پیو ، ووٹ دو، حلقہ پی ایس 64 میں انوکھی مہم شروع


حیدرآباد(24نیوز) حیدرآباد کے حلقہ پی ایس 64 کے آزاد امیدوار نے انوکھی مہم شروع کردی، انوار راجپوت لوگوں کو شربت پلاکر ووٹ کی اپیل کر رہا ہے، انوار کا کہنا ہے کہ اس کے بس میں اس وقت یہی ہے، کامیابی کے بعد عوام کے مسائل حل کرے گا۔ 

پی ایس 64 پر 23 امیدوار مدمقابل ہیں جن میں سے دیوار کے نشان پر الیکشن لڑنے والا آزاد امیدوار انوار راجپوت بھی ہے، انوار راجپوت اپنی الیکشن مہم کا اپنایا انوکھا انداز، لوگوں سے اپنے حق میں ووٹ کیلئے اپیل شربت پلاکر کر رہا ہے۔انوار راجپوت کا کہنا ہے کہ اس وقت ان کے اختیار میں صرف شربت پلانا ہے تاہم کامیابی کے بعد وہ اپنے علاقہ کے مسائل حل کرکے اپنے حلقے اور یہاں کے ووٹرز کی قسمت بدل دینگے۔
بار بار منتخب ہونے والے امیدواروں سے کام نہ کرنے کے باعث انوار راجپوت کے حلقہ کے لوگ بھی انہیں بھرپور سپورٹ کررہے ہیں جبکہ ان کی جیت کے لیے دعا گو بھی ہیں ۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔