پیپلزپارٹی کے رہنما ڈاکٹرعاصم کا نواز شریف کو اہم مشورہ

پیپلزپارٹی کے رہنما ڈاکٹرعاصم کا نواز شریف کو اہم مشورہ


کراچی(24نیوز) پیپلزپارٹی کے رہنما ڈاکٹرعاصم نے ڈیموں کی تعمیر میں حصہ ڈالنے کا اعلان کر دیا کہتے ہیں پانی قومی مسئلہ بن چکا ہے، انہوں نے ہارون بلور کی شہادت پر بھی افسوس کا اظہا رکیا۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں ڈاکٹر عاصم اوردیگر ملزمان کے خلاف 462 ارب روپے کرپشن ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ ڈاکٹر عاصم اور سابق سیکرٹری پیٹرولیم ودیگرملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔اس موقع پر میڈیا سے غیررسمی گفتگومیں ڈاکٹرعاصم نے کہاکہ چیف جسٹس نے ڈیم بنانے کے حوالے سے بہت ہی اچھا اقدام اٹھایا ہےڈاکٹرعاصم کا کہنا تھا کہ ڈیم کی تعمیر کے لئے اپنا حصہ دینے کا اعلان کرتا ہوں۔

یہ بھی لازمی پڑھیں:اے این پی کے امیدوار ہارون بلور کی شہادت، پی کے 78 کے انتخابات ملتوی 

 ڈاکٹرعاصم نے پشاوردھماکے میں ہارون بلورکی شہادت پرافسوس اظہارکیا اورکہا کہ ہماری ہمدردیاں بلورفیملی کے ساتھ ہیں ڈاکٹرعاصم کا مزید کہنا تھا کہ جیسے بھی حالات ہوں الیکشن وقت پراور سسٹم چلتے رہنا چاہیے۔ پیپلزپارٹی میں بلاول بھٹو کی شکل میں نوجوان چہرہ سامنے آیا ہے ہمیں ان سے بہت سے امیدیں وابستہ ہیں۔ ڈاکٹرعاصم نے سابق وزیراعظم نوازشریف کوعدالتوں میں پیش ہونے کامشورہ بھی دیا۔ عدالت نے نیب کے گواہوں کی عدم پیشی پربرہمی کااظہارکرتے ہوئے انہیں ہرصورت پیش ہونے کاحکم دیتے ہوئے سماعت 13 جولائی تک ملتوی کردی۔