سندھ میں بچوں کی موجیں

سندھ میں بچوں کی موجیں


کراچی(24نیوز) سندھ میں اسکولوں کی تعطیلات میں31 جولائی تک بڑھانے کی سمری نگراں وزیراعلیٰ سندھ نےمنظورکرلی ہے.  محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ فیصلہ اساتذہ کی الیکشن ڈیوٹیز میں مصروفیات کے باعث کیا گیا. 

  سندھ میں بچوں کے مزے دوبالا,  گرمیوں کی چھٹیوں میں مزید 15 روز کی توسیع  کر دی گئی۔  اب اسکولز اور کالجز 16 جولائی کے بجائے یکم اگست کو کھلیں گے۔فیصلہ اساتذہ کی الیکشن ڈیوٹی میں مصروفیات کے باعث کیا گیا ہے۔نگراں وزیر اعلیٰ سندھ نے اس بارے میں سمری منظور کرلی ہے جبکہ محکمہ تعلیم نے چھٹیوں میں اضافہ کا نوٹی فیکیشن بھی جاری کردیا ہے۔ 
اس سے قبل رمضان المبارک اور شدید گرمی کے باعث عید کی چھٹیاں مقررہ وقت سے 15 روز پہلے ہی دے دی گئی تھی۔ تعلیمی اداروں کی یہ چھٹیاں 16 جولائی کو ختم ہونی تھیں۔ تاہم اب عام انتخابات کے باعث سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے 31 جولائی تک بند رہیں گے۔ اس طرح طلبہ مزید 16 دن موج مستی کرسکیں گے۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔