راولپنڈی(24نیوز) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے ن لیگیوں پر تنقید کے تیر برسا دئیے، ان کا کہنا ہے کہ ن لیگ کو الیکشن میں عبرتناک شکست ہوگی.
ضرور پڑھیں: نیوز ہیڈلائنز 20،6pm فروری 2019
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ن لیگ کو ہمیشہ واک اوور ملتا رہا، زمینی حقائق تو یہ ہیں کہ ن لیگ کا نہ تو کوئی جلسہ ہورہا ہے نہ ہی کوئی عوامی رسپانس نظر آرہا ہے۔انھوں نے کہا کہ میں چھوٹا آدمی نہیں ہوں۔ ن لیگ کا نہ تو کوئی جلسہ ہے نہ کوئی عوامی رسپانس .
انھوں نے مزید کہا کہ جو لوگ ان ن لیگیوں کو گرفتا کر رہے ہیں زیادتی کر رہے ہیں. جب ن لیگ ریلی لیکر آئی تو ہم نے تو ان کو کچھ بھی نہیں کہا. سارا شہر جانتا ہے کہ پولیس کے ٹاوٹ کون ہیں ہم یہ چھوٹے کام نہیں کرتے.