بیٹے کو جیل نہیں جانے دوں گی،نواز شریف کی والدہ کا اعلان

بیٹے کو جیل نہیں جانے دوں گی،نواز شریف کی والدہ کا اعلان


لاہور(24نیوز) نواز شریف کی والدہ نے بیٹے کا وطن واپسی پر ایئرپورٹ پر استقبال کرنے کا اعلان کر دیا ،کہتی ہیں نواز شریف کو گرفتار نہیں ہونے دوں گی۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی والدہ نے اعلان کر دیا کہ وہ اپنے بیٹے کو جیل نہیں جانے دیں گی۔نواز شریف کی والدہ کا کہنا تھا کہ وہ نواز شریف کا ائرپورٹ پر استقبال کریں گئیں۔ مسلم لیگ ن کے کارکنوں کے ہمراہ جمعہ کو لاہور ائیرپورٹ جا نے کا ارادہ کر لیا۔

یہ بھی لازمی پڑھیں:پیپلزپارٹی کے رہنما ڈاکٹرعاصم کا نواز شریف کو اہم مشورہ 

 نواز شریف کی والدہ شمیم کا  مزید کہنا تھا کہ وہ نواز شریف کو گرفتار نہیں ہونے دیں گی۔ اگر گرفتار کیا تو وہ بھی ساتھ جائیں گی۔