ویمبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ : خواتین سنگلز کے سنسنی خیز کواٹر فائنل مقابلے جاری

ویمبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ : خواتین سنگلز کے سنسنی خیز کواٹر فائنل مقابلے جاری


24نیوز: ویمبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین سنگلز کے سنسنی خیز کواٹر فائنل مقابلے جاری ہیں۔  یو ایس اے کی سرینا ویلیمز اور جرمنی کی اینجیلوکی کربر نے ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔
 لندن میں ہونے والے ویمبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین سنگلز کے کواٹر فائنل مقابلے میں سات مرتبہ ویمبلڈن چیمپئین سرینا ویلیمز نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے کیمیلہ جیورجی کو 6-3, 3-6 اور 4-6 سے شکست دے دی۔دوسرے سیمی فائنل میں دائرا کساتکینا کوجرمن اینجیلوکی کربر کے ہاتھوں ستریٹ سیٹس میں 3-6 اور5-7 سے شکست دیدی۔
ایک اور سیمی فائنل میں ڈومینیکا چی بلکوا نے 5-7 اور4-6 فتح حاصل کر کے سیمی فائنل تک رسائی ممکن کرلی
آخری سیمی فائنل میں جولیا جورجز نے فتح سمیٹ کر پہلی بار سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔