عام انتخابات میں لاہور کے اہم پولنگ اسٹیشنز کو خطرہ

عام انتخابات میں لاہور کے اہم پولنگ اسٹیشنز کو خطرہ


 لاہور (24 نیوز) پچیس جولائی کو ہونے والے انتخابات میں لاہور کے سات سو پولنگ اسٹیشنز حساس قرار، حساس پولنگ اسٹیشنز میں کیمرے نصب کرانے کا کام بھی مکمل کرلیا گیا۔

 24 نیوزکے مطابق حساس علاقوں میں انتخابات سے ایک روز قبل آرمی کے جوان الیکشن کمیشن کی ہدایت پرگشت شروع کر دیں گے۔ ریٹرننگ افسروں نے حساس پولنگ اسٹیشنز کے اندر اور باہر کیمرے نصب کرانےکا کام بھی مکمل کر لیا ہے۔

ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر عابد حسین قریشی نے سکیورٹی کے حوالے سے کل اعلیٰ سطحی اجلاس طلب کیا ہے،جس میں سکیورٹی انتظامات کو عملی جامہ پہنایا جائے گا۔