پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی


کراچی ( 24نیوز ) پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی رہی۔ انڈیکس اور شئیرز کی مالیت بڑھ گئی۔ تاہم کاروبار پہلے سے 23 فیصد کم ہوا۔

تفصیلات کے مطابق مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر کافی اتار چڑھاو اورمندی دیکھی گئی۔ تاہم ٹریڈنگ کے دوران مخصوص سیکٹرز کے شئیرز کی قیمتیں بڑھنے سے ہنڈرڈ انڈیکس چھ سو پوائنٹ کے اضافے سے 40 ہزار کی سطح سے اوپر بھی گیا۔ لیکن پرافٹ تیکنگ کے باعث یہ سطح برقرار نہیں رہ سکی اور کاروبار کے اختتتام پر ہنڈرڈ انڈیکس ایک سو چونتیس پوائنٹ کے اضافے سے انتالیس ہزار پانچ سے چھیاسی پر بند ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:لگثری گاڑیاں استعمال کرنے والوں کی شامت آگئی

 تین سو چوالیس کمپنیوں کے شئیرز کا کاروبار ہوا ایک سو اکاسی کی قیمت میں اضافہ اور ایک سو اکتالیس کی قیمت میں کمی ہوئی۔ مجموعی طور پر بارہ کروڑ چوراسی لاکھ شئیرز کا کاروبار ہوا، سیمنٹ اور کمرشل بینکنگ سیکٹر میں زیادہ سرگرمی رہی۔