میو ہسپتال: گیس پریشر میں شدید کمی ہوگئی

میو ہسپتال: گیس پریشر میں شدید کمی ہوگئی


لاہور ( 24نیوز )   میو ہسپتال  میں گیس پریشر میں شدید کمی، سرجیکل ٹاور کا سنٹرل ایئرکنڈیشننگ سسٹم فعال رکھنے میں مشکلات درپیش ہیں۔ ہسپتال انتظامیہ نے منظور شدہ گیس پریشر پورا کرنے کیلئے سوئی گیس حکام کو مراسلہ ارسال کر دیا۔

تفصیلات  کے مطابق  میو ہسپتال  کے سرجیکل ٹاور کیلئے حاصل کئے گئے گیس کنکشن پر منظور شدہ گیس پریشر فراہم نہ کرنے کا انکشاف ہواہے۔  میو ہسپتال  سرجیکل ٹاور کو فراہم کی جانے والی گیس کا پریشر کم ہونے کی وجہ سے سنٹرل ایئرکنڈیشننگ پلانٹ چلانے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہےاور اے سی پلانٹ مطلوبہ کولنگ نہیں کر پارہا۔

یہ بھی پڑھیں:پشاور کے مقامی لوگ بنیادی مرکز صحت میں علاج کرانے سے گریزاں 

اس صورتحال پر  میو ہسپتال  انتظامیہ نے سوئی گیس حکام کو مراسلہ ارسال کیا ہے، جس میں استدعا کی گئی ہے کہ سرجیکل ٹاور کیلئے حاصل کئے گئے گیس کنکشن پر جو منظور شدہ پریشر ہے اس کی فراہمی یقینی بنائی جائے تاکہ اے سی پلانٹ کو بلا تعطل چلایا جاسکے۔

 

شازیہ بشیر

   Shazia Bashir   Edito