کراچی: رینجرز کی بڑی کارروائی، ڈکیتیوں کی ڈبل سینچری کرنیوالا گروہ گرفتار

کراچی: رینجرز کی بڑی کارروائی، ڈکیتیوں کی ڈبل سینچری کرنیوالا گروہ گرفتار


کراچی ( 24نیوز ) میں رینجرزنےکارروائی کرتےہوئے طارق روڈ پر واقع دکان میں ڈکیتی کرنے والے دو ملزمان کوگرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے دو انتہائی مطلوب ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان فاروق شاہ اور فیصل نے دو جولائی کو طارق روڈ پر واقع دکان کا صفایا کیا تھا۔واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملزمان نے کس طرح دکان کا صفایا کرکے باآسانی فرار ہوگئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:جیل آئے یا پھانسی قدم نہیں رکیں گے، نواز شریف 

دوسری جانب اے سی ایل سی نے مختلف کارروائی میں برآمد ہوے والی 39 موٹرسائیکلیں مالکان کے حوالے کردیں ایس ایس پی اسد رضا کے مطابق موٹر سائیکلیں چوری اور چھیننے والے تین گروپوں کا خاتمہ بھی کیا گیا۔ادھر لیاری کلا کوٹ میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران لیاری گینگ وار ذکری گروپ کا اہم کارندہ کو گرفتار کرلیا پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے ایس ایم جی رائفل اور دستی بم برآمد کرلیا گیا۔