فیس بک انتظامیہ کی الیکشن کمیشن آف پاکستان کو خصوصی ٹرینڈ بنانے کی پیشکش

فیس بک انتظامیہ کی الیکشن کمیشن آف پاکستان کو خصوصی ٹرینڈ بنانے کی پیشکش


24نیوز: الیکشن کمیشن سے فیس بک کی انتظامیہ نے رابطہ کیا ہے۔ فیس بک پچیس جولائی کو ہونے والے عام انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن کو خصوصی ٹرینڈ بنانے کی پیشکش کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق فیس بک انتظامیہ کا الیکشن کمیشن آف پاکستان سے رابطہ، عام انتخابات میں سوشل میڈیا پر سیاسی جماعتوں کے فیک پیجز کے خاتمہ میں بھی مدد کر سکتے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ فیس بک کی پچیس جولائی کو ہونے والے عام انتخابات کے حوالے سے خصوصی ٹرینڈ بنانے کی پیشکش ہے۔

  فیس بک الیکشن کمیشن کی ایٹ تھری زیرو زیرو سروس کی پروموشن بھی کرے گا۔ ووٹرز ڈے سمیت اہم دنوں کے حوالہ سے فیس بک الیکشن کمیشن کی تشہیری مہم بھی چلائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:موجودہ صدی کے طویل بلڈ مون کا نظارہ 27 جولائی کو ہوگا 

الیکشن کمیشن آف پاکستان کا تاحال فیس بک پر آفیشل پیج نہیں ہے۔ فیس بک کی آفر کے بعد الیکشن کمیشن کا آفیشل پیج بنانے پر غور کیا جایے گا۔ الیکشن کمیشن کے آئی ٹی ونگ نے فیس بک کے حوالہ سے سفارشات چیف الیکشن کمشنر کو ارسال کردیں۔ چیف الیکشن کمشنر سے حتمی منظوری کے بعد فیس بک انتظامیہ کو جواب دیا جائے گا۔