حسن ابدال، بس اُلٹنے سے13 افراد جاں بحق

حسن ابدال، بس اُلٹنے سے13 افراد جاں بحق


حسن ابدال ( 24نیوز )براہمہ انٹرچینج پر بس الٹ گئی جس کے نتیجہ میں 13افراد جاں بحق اور 25زخمی ہوگئے، حادثہ بس ڈرائیور کی غلطی کی وجہ سے پیش آیا۔

تفصیلات کے مطابق  حسن ابدال کے قریب براہمہ انٹرچینج پر بس الٹ گئی جس کے باعث 13 افراد جاں بحق اور 25 زخمی ہوگئے،بدقسمت بس سوات سے لاہور جارہی تھی، بس نمبر LES 149 جو کہ سوات سے لاہور جا رہی تھی بس میں 49 افراد سوار تھے ایم ون باٹر انٹرچینج کے قریب بارش کی وجہ سے ڈرائیور بس پر قابو نہ رکھ سکا اور سڑک کے کنارے بس الٹ گئی۔

عینی شاہدین کا کہناتھا کہ حادثہ بس ڈرائیور کی لاپرواہی کے باعث پیش آیا جو کہ مسلسل فون پر باتیں کررہا تھا، بارش بھی تھی اور تیز رفتاری سے ٹرک کو کراس کیا، بارش میں ٹرک کو کراس کرتے ہوئے بھی موبائل فون پر ڈرائیور باتیں کر رہا تھا،حادثے میں 2 خواتین ایک بچی سمیت 13 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ34 افراد زخمی ہیں۔

جاں بحق ہونے والوں اورزخمیوں کو واہ جنرل ہسپتال ڈی ایچ کیو حسن ابدال اور ڈی ایچ کیو ٹیکسلا منتقل کردیا گیا ہے بس ڈرائیور کو حراست میں لے کر تھانہ حسن ابدال منتقل کردیا گیا ہے،