زلفی بخاری پھر نیب کے ریڈار پر آگئے

 زلفی بخاری پھر نیب کے ریڈار پر آگئے


اسلام آباد( 24نیوز ) وزیراعظم کےدوست زلفی بخاری کونئی مشکل کاسامنا، چیئرمین نیب نے کا زلفی بخاری کیخلاف تحقیقات کا حکم دیا۔

تفصیلات کے مطابق  چیئرمین نیب نےزلفی بخاری کی 14 کروڑکی ٹیلی گرافک ٹرانسفر کانوٹس لیاہے، چیئرمین نیب جسٹس ‏ریٹائرڈ جاوید اقبال نے وزیر اعظم کے معاون خصوصی زولفی بخاری کے خلاف ‏ تحقیقات کا حکم دے دیا،نیب راولپنڈی کو تحقیقات کا حکم دیا ‏گیا ہے، ٹی ٹی تحقیقات کو زولفی بخاری کے خلاف آف شور کمپنی کی ‏ تحقیقات سے ملایا جائے گا۔

چیئرمین نیب کا کہناتھا کہ حکومتی وزراء کے خلاف بھی تحقیقات کی جائیں اور کرپشن یا غبن میں ملوث وزراء کو کٹہرے میں لایا جائے۔