تاریخ میں پہلی مرتبہ فلسطینی امریکی ملکی عدالت کا چیف جسٹس مقرر

تاریخ میں پہلی مرتبہ فلسطینی امریکی ملکی عدالت کا چیف جسٹس مقرر


واشنگٹن(24نیوز)امریکی تاریخ میں پہلی دفعہ ایک فلسطینی نژاد امریکی کو  ملکی عدالت کا چیف جسٹس مقرر کردیا گیا- فلسطینی نژاد امریکی، عبدالماجد عبدالہادی نے نیوجرسی کے پیٹرسن شہر کے چیف جسٹس کا عہدہ سنبھالا۔

میڈیا اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ وہ اس اعلیٰ عہدے پر فائز ہونے والے پہلے فلسطینی نژاد امریکی ہیں۔ عبدالہادی کا تعلق رملہ کے دیر دبوان سے ہے جو رملہ کے مشرق میں مغربی کنارے کے علاقے میں واقع ہے۔ وہ کئی سال سے پبلک پراسیکوٹر اور پانج برس تک سٹی جج رہ چکے ہیں۔ اس کے بعد انھیں پیٹرسن کا چیف جسٹس مقرر کیا گیا ہے۔

پیٹرسن کے میئر، آندرے سیوگ نے فخر کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عبدالہادی پہلے فلسطینی امریکی ہیں جن کا امریکہ میں چیف جسٹس کے طور پر تقرر کیا گیا ہے انھوں نے کہا ہے کہ یہ ایک تاریخی کامیابی کے مترادف ہے۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer