رحیم یار خان، ٹرین حادثہ کیسے پیش آیا؟ رپورٹ آگئی

رحیم یار خان، ٹرین حادثہ کیسے پیش آیا؟ رپورٹ آگئی


رحیم یار خان (24نیوز) ٹرین حادثے کی ابتدائی رپورٹ سامنے آگئی۔کانٹابروقت نہ بدلنے سے اکبرایکسپریس حادثے کاشکارہوئی. ڈرائیورکوسگنل کھلاملااورریل گاڑی پوری رفتارسے آگے کھڑی مال گاڑی سے ٹکراگئی۔

اکبرایکسپریس حادثےکی ابتدائی رپورٹ منظر عام پر آ گئی۔ ذرائع کے مطابق ابتدائی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کانٹابروقت نہ بدلنےکےباعث حادثہ پیش آیا،کانٹابدلےبغیر ہی سٹیشن ماسٹرکی جانب سےٹرین ڈرائیورکوسگنل دےدیاگیا۔

ذرائع کاکہناہے کہ ڈرائیور کو سگنل کھلا ملا، سگنل کھلا ملنے پرمین لائن پرٹرین پوری رفتارسےگئی. کانٹے پرپہنچ کرٹرین لوپ لائن پرکھڑی مال گاڑی سے ٹکراگئی۔

ذرائع کے مطابق اسٹیشن ماسٹر کا ریکارڈ ظاہر کررہا ہے کہ سگنل تھرو درج ہے لیکن کیبن میں سے کانٹا تھرو نہیں بدلا گیا۔اپنی کوتاہی کےسبب اسسٹنٹ اسٹیشن ماسٹرموقع سےفرارہوگئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ریکارڈ کےمطابق ٹرین ڈرائیورکااس حادثےمیں کوئی قصور نہیں ۔

ٹرین حادثے معمول بنتے جارہے ہیں جن میں قیمتیں جانیں ضائع ہوجاتی ہیں۔ضرورت اس امرکی ہے کہ ایسے اقدامات ہنگامی بنیادوں پرکیے جائیں تاکہ حادثات کے خدشات کم سے کم کیے جاسکیں۔

واضح رہے کہ آج صبح رحیم یار خان کے قریب ٹرین حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق جبکہ 70 سے زائد زخمی ہوئے۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔