تعلیم سب کیلئے،مسیحی کالونی پشاور میں منفرد سکول قائم

تعلیم سب کیلئے،مسیحی کالونی پشاور میں منفرد سکول قائم


پشاور ( 24نیوز ) تعلیم حاصل کرنا ہر عمر  کے مرد و عورت پر فرض ہے، پشاور کی رہائشی نسرین مسیح مذہبی ہم آہنگی کی مثال قائم کرتے ہوئے ان خواتین کو تعلیم دے رہی ہیں جو کسی نامساعد حالات کی وجہ سے تعلیم حاصل نہ کرسکیں۔

اپنے گھر کے اس چھوٹے سے آنگن میں بوڑھے اور جوان خواتین کو پڑھانے والی یہ ہے نسرین مسیح جو عرصہ 25 سال سے ان بچیوں اور خواتین کو گھر میں بلامعاوضہ پڑھا رہی ہے جو کسی بھی نامساعد حالات کی وجہ سے اپنے بچپن یا جوانی میں پڑھ نہ سکی.

نسرین بی بی پشاور تہکال کے کرسچئین کالونی میں دو کمروں کے مکان میں رہتی ہے خود میٹرک تک تعلیم حاصل کی مگر لگن اتنی کے اتنی تعلیم کو اگے پھیلانے کا بیڑا اٹھایا کہتی ہیں کہ میرے مسلمان اور دیگر مذاہب کے شاگرد اب نوکریاں کر رہے ہیں تو مجھے دلی خوشی ہوتی ہے۔

نسرین بی بی کی شاگرد کہتی ہیں کہ تعلیم کے لیے عمر کی کوئی حد نہیں۔ لگن اور محنت ہو تو کسی وقت بھی تعلیم حاصل کر سکتی ہے.

اظہر تھراج

Senior Content Writer