نیوزاینکر مرید عباس کے قاتل کا ڈیٹا پولیس نے حاصل کرلیا

نیوزاینکر مرید عباس کے قاتل کا ڈیٹا پولیس نے حاصل کرلیا


کراچی( 24نیوز ) اینکر مرید عباس کے قتل کی تحقیقات میں اہم پیش رفت سامنے آگئی، ملزم عاطف زمان نے اسمگلنگ شروع کر رکھی تھی۔ ملزم کے کئی شہر اور ممالک کے اسمگلرز سے رابطوں کا بھی انکشاف ہوا ۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس میں نیوز اینکر مرید عباس کے قتل کی تحقیقات جاری ہے، ملزم عاطف زمان کی تفصیلات پولیس نے حاصل کرلی ہے، ملزم عاطف زمان چند سال قبل معمولی ملازم اور قیوم آباد کشمیر کالونی کا رہائشی تھا، کچھ عرصہ قبل وہ ڈیفنس شفٹ ہوا تھا۔ 

ملزم عاطف نے واردات سے چند روز قبل اپنی فیملی اسلام آباد روانہ کر دی تھی، عاطف زمان چند ماہ قبل اچانک لاپتہ ہو گیااس وقت ملزم کی لوکیشن بلوچستان کے ایک پسماندہ علاقے کی تھی، کچھ عرصے بعد ملزم دوبارہ مرید اور دیگر انویسٹرز سے رابطے میں آیا،واپس آکر ملزم نے شراکت داروں کو بتایا کہ خیبر پختوانخواہ سے واپسی پر اس سے 25 کروڑ روپے لوٹ لئے گئے۔

ذرائع کا کہناتھا کہ  گذشتہ چند ماہ سے مرید عباس سمیت تمام سرمایہ داروں کا اعتبار ملزم عاطف سے اٹھ گیا تھا،  ملزم عاطف زمان میڈیا سے وابستہ 30 سے زائد افراد کے پیسے بٹورچکا ہے، ملزم نے انفینیٹی کمپنی کے نام پر اسمگلنگ کا کاروبار شروع کررکھا تھا،تحقیقات کے مطابق معاملہ کروڑوں کا نہیں اربوں کا ہے۔