فرانزک لیب نے مزید کیس پراسس کرنے سے انکارکردیا

فرانزک لیب نے مزید کیس پراسس کرنے سے انکارکردیا


لاہور( 24نیوز ) نامکمل کوائف ، فیس جمع نہیں کروائی جاتی، فرانزک لیب نے کیسز پراسس کرنےسے انکارکردیا، پنجاب پولیس کومراسلہ بھیج دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق فرانزک سائنس لیب نے پنجاب پولیس کو کیسزکےنامکمل کوائف اور فنگرزپرنٹس کی فیس جمع نہ کروانے کے حوالے سے مراسلہ بھجوادیا، فرانزک لیب نے نامکمل کوائف اور فیس جمع نہ کروانے کی صورت میں کیسز پراسس کرنے سے انکار کردیا ۔

مراسلہ میں بیان کیا گیا کہ کیسز میں جانچ پڑتال کے لیے کاغذات یافنگرپرنٹ بھجوائے جاتے ہیں،زیادہ ترکیسز میں پنجاب پولیس کی جانب فیس ادا نہیں کی جاتی اورسوالنامے کے مطابق کوائف پورے نہیں ہوتے،4ماہ کے دوران 87 کیسزکےکوائف نامکمل اور فیس نہیں بھجوائی گئی۔

کسی بھی کیس ریکارڈ بھجوانے کے لئے 3ہفتوں کے دوران پولیس کو 3مراسلے بھجوائے جاتے تھے،اب 3ہفتوں میں ریکارڈ کے لیے 1مراسلہ بھجوایاجائے گا،ریکارڈ نہ بھجوانے کی صورت میں کیس پراسس نہیں کیا جائے گا، فرانزک لیب کی جانب سے اب کیمیونیکشن رپورٹ نہیں بھجوائی جائے گی۔

جاری کردہ مراسلہ میں مزید کہا گیا کہ فرانزک لیب کی جانب سے سسٹم میں ترامیم کے حوالے سے تجاویزدے دیں ۔