آئل اور گھی کی قیمتوں میں اضافہ

آئل اور گھی کی قیمتوں میں اضافہ


اسلام آباد(24نیوز) مہنگائی کا طوفان تھم نہ سکا۔ مختلف برانڈزکےگھی اورکوکنگ آئل کی قیمت میں10 سے20 روپےفی کلوکا اضافہ کر دیا گیا۔ 

حکومت کی جانب سےاشیائےخورونوش پرعائدکئےجانیوالےجی ایس ٹی سےجہاں دیگراشیاضروریہ کی قیمتوں میں ہوشربااضافہ ہواوہیں گھی اور کوکنگ آئل کی قیمت بھی بڑھنے لگی۔ اکبری منڈی میں درجہ اول گھی175سےبڑھ کر185 روپےفی کلوہوگیا جبکہ پرچون میں درجہ اول گھی 195سے200اور 210 روپےمیں فروخت کیاجارہاہے۔اکبری منڈی میں درجہ دوم کاگھی دس روپےاضافے کےبعد 165 روپےکاہوگیاجبکہ پرچون میں درجہ دوم کاگھی 175سے185 روپےفی کلوتک فروخت کیاجارہاہے ۔ گھی کیساتھ ساتھ مختلف برانڈکےکوکنگ آئل پرچون میں 185سےلے کر220 روپےفی کلوتک فروخت کئےجارہےہیں۔ شہریوں کاکہناہےکہ مہنگائی بڑھ رہی ہےاورحکومت تماشائی بنی ہوئی ہے۔

دوسری طرف دکانداروں کاکہناہےکہ حکومت کی جانب سےنئےلگائےجانیوالےٹیکسوں کےباعث گھی ، کوکنگ آئل سمیت تمام کھانےپینےکی اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہواہے۔

شہریوں کاکہناہےکہ حکومت مہنگائی کوکنٹرول کرےاورعوام کوریلیف دینےکےوعدےپورےکرے۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔