وزیر اعظم کا بھانجا بھی می ٹو کا شکار

وزیر اعظم کا بھانجا بھی می ٹو کا شکار


لندن(24نیوز)معروف گلوکار ،اداکار علی ظفر کے بعد اب وزیر اعظم عمران خان کے بھانجے حسان خان نیازی بھی می ٹو مہم کا شکار ہوگئے۔

گلوکارہ میشاء شفیع نے اپنی ٹیم کے ذریعے بیرسٹر حسان خان نیازی کیخلاف بھی ہراسگی کے الزم سامنے لانے کی دھمکی دے دی۔ حسان خان نیازی کا کہنا ہے کہ میشا شفیع کی ٹیم نے میرے خلاف می ٹو سکینڈل لانے کی دھمکیاں دیں ہیں تا کہ میں انکی غیر ملکی فنڈنگ کے حوالے سے خاموش رہوں۔

حسان خان نیازی میں نے سوشل میڈیا پر میشا اور نگہت داد کو ملنے والے کروڑوں  روپے کی غیرملکی  فنڈنگ  کے حوالے سے سوال اٹھائے تھے،میشااور اس کی ٹیم می ٹو مہم کو ذاتی مقاصد کے لیے استعمال کر رہی ہے۔

ایڈووکیٹ حسان خان نیازی نے کہا ہے کہ انکی فنڈنگ کے حوالے سے سوال پوچھنے پر دھمکیاں دی جا رہی ہیں،  ایف  آئی اے میشاء کی وکیل نگہت داد کو ملنے والی فنڈنگ کی تحقیق کرے۔

قبل ازیں عدالت میں علی ظفر بھی بیان ریکارڈ کروا چکے ہیں کے ان پر الزام عائد کرنے والی خواتین کا تعلق براہ راست نگہت داد سے ہے انہیں منظم سازش کے تحت نشانہ بنایا گیا۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer