نئے چیئرمین سینیٹ کی نامزدگی پر مریم نواز کا ردعمل

نئے چیئرمین سینیٹ کی نامزدگی پر مریم نواز کا ردعمل


لاہور( 24نیوز ) حاصل بزنجو کے نئے چیئرمین سینیٹ   منتخب ہونے پر مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف نے پہلے بھی بلوچستان میں حکومت کی قربانی دی۔

تفیصلات کے مطابق حاصل بزنجوکی چیئرمین سینیٹ کے لئے نامزدگی پر مریم نواز نےٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ' وفاق کی علامت نوازشریف نے کبھی کسی صوبے کو محرومی کا احساس نہیں ہونے دیا،تمام صوبوں کو ساتھ لےکر چلنے والے نواز شریف نے پہلے بھی بلوچستان میں حکومت کی قربانی دی،نواز شریف نے اب چیئرمین سینٹ کے لیےبلوچستان کے حق میں رائے دی ' .

مسلم لیگ ن کی نائب صدر کا مزید کہناتھاکہ تمام صوبوں کو لایا ہے وہ قریب ہمارے سب کے دلوں کی دھڑکن نوازشریف۔

واضح رہے کہ اپوزیشن نے اتفاق رائے کرتے ہوئےمیر حاصل بزنجو   کو نیا چیئرمین سینیٹ منتخب کیا، ان کا تعلق بلوچستان سے ہے، چیئرمین سینیٹ کے امیدوار کے لئے میر حاصل بزنجو  کا نام نوازشریف اور  مریم نواز  کی ملاقات میں فائنل ہوا۔