محمد عامر اور بابر کو کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے کی اجازت مل گئی

محمد عامر اور بابر کو کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے کی اجازت مل گئی


لاہور(24نیوز) قومی ٹیم کے کھلاڑی بابراعظم اور محمد عامر کو کرکٹ بورڈ نے کاؤنٹی کرکٹ میں حصہ لینے کی اجازت دے دی ۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پہلے ہی آل راؤنڈر فہیم اشرف کو کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے کا این او سی جاری کررکھا ہے۔ پی سی بی نے کاؤنٹی کرکٹ کے لیے تین کھلاڑیوں کو این او سی جاری کردیئے۔جن میں بابر اعظم، محمد عامر اور فہیم اشرف شامل ہیں۔بابر اعظم سمر سٹ، محمد عامر ای سیکس، اور فہیم اشرف نارتھ ہامپٹن شائر کی جانب سے کھیلیں گے۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔