ن لیگ کو بڑا دھچکا، چودھری نثار کا ن لیگ کا ٹکٹ لینے سے انکار

11:14 AM, 11 Jun, 2018

وقار نیازی
Read more!

اسلام آباد(24نیوز) چودھری نثار   میدان میں آگئے ، انھوں نے کہا ہے کہ نجانے کیوں مجھے ٹکٹ نہ دینےکے لئے مضحکہ خیز ڈرامے کیے جا رہے ہیں۔

سابق وزیر داخلہ چودھری نثار نے کہا کہ جاتی امراء والے ڈراموں اور بچکانہ حرکتوں سے اپنا مذاق اڑوائیں نہ میری تضحیک کریں۔ انھوں نے کہا کہ کیا کبھی ہوا ایسا ہوا ہے کہ پارٹی کے سینئر ترین ارکان بورڈ کے سامنے ٹکٹ کے لئے انٹرویو دیں؟

پڑھنا مت بھولیں: نواز شریف نے چودھری نثار پر ٹکٹ کےحصول کیلئے شرط لگادی

چودھری نثار نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ نہ تو وہ ن لیگ کے ٹکٹ کے امیدوار ہیں اور نہ ہی وہ اس کے محتاج ہیں، انھوں نے کہا کہ بیماری سے صحت یاب ہوکر وہ کھل کر اس بارے میں اپنا اظہار خیال سب کے سامنے پیش کریں گے۔

اہم خبر: نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نیب ریفرنسز سےعلیحدہ ہوگئے

 چوہدری نثار نے قومی اسمبلی کی نشست این اے 59 اور صوبائی اسمبلی کی 2 نشستوں پی پی 10 اور 12 کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔واضح رہے کہ نواز شریف نے گزشتہ روز  مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما چودھری نثار پر شرط عائد کی تھی کہ وہ ٹکٹ حاصل کرنے کیلئے پارلیمانی بورڈ کے سامنے پیش ہوں۔

 

 

مزیدخبریں