شاہ رخ خان کی کزن نے پاکستانی سیاست میں انٹری مار دی

شاہ رخ خان کی کزن نے پاکستانی سیاست میں انٹری مار دی


پشاور(24نیوز) بالی وڈ کنگ خان شاہ رخ کی کزن نورجہاں بھی سیاست کے میدان میں آگئیں۔نور جہاں عرف منی پی کے 77 سے آزاد امیدوار کی حیثیت سے الیکشن لڑیں گی۔

بالی وڈ کے بے تاج بادشاہ شاہ رخ کی تایازاد بہن نور جہان نے سیاست کے دنگل میں قدم رکھ دیا۔ نور جہاں عرف منی2018 انتخابات پی کے 77 سے آزاد امیدوار کی حیثیت سے لڑئینگی ۔ پشاور میں مقیم کنگ خان کی کزن منی نے عزم ظاہر کیا کہ اگر وہ کامیاب ہوئی تو خواتین کی فلاح و بہبودکے لیے کام کرے گی۔

واضح رہے کہ نور جہاں پہلے بھی عوامی نیشنل پارٹی کا حصہ رہ کر عوام کے کام کرتی رہی ہے۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔