جمائمہ ایک بار پھر عمران کو بچانے کیلئے میدان میں آگئیں

12:26 PM, 11 Jun, 2018

وقار نیازی
Read more!

لندن(24نیوز) عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائمہ عمران خان کے دفاع کیلئے میدان میں کود پڑیں۔ انھوں نے یقین دلایا کہ ریحام خان کی کتاب برطانیہ میں شائع نہیں ہوگی۔

جمائمہ گولڈ اسمتھ نے کہا ہے کہ انھیں کہا گیا ہے کہ ریحام خان کی کتاب برطانیہ میں شائع ہونے کے قابل نہیں ہے۔ کتاب میں جس طرح کا مواد ہے کوئی اسے شائع نہیں کریگا۔ جمائمہ نے کہا کہ اگر ریحام خان کی کتاب برطانیہ سے شائع ہوئی تو ہرجانے کا دعویٰ دائر کروں گی۔انھوں نے مزید کہا کہ ہتک عزت اور سیکیورٹی لیک ہونے کا دعویٰ اپنے 16 سال کے بیٹے کے توسط سے کرونگی۔

واضح رہے کہ ریحام خان کی نئی آنے والی کتاب سےتحریک انصاف نے تحفظات کا اظہار کیا ہے اور اسی سے متعلق پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری سمیت دیگر رہنماؤں نے پریس کانفرنس کر کے اس کتاب کی مخالفت کی ہے ۔

 

 

مزیدخبریں