پاکستان اور سکاٹ لینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی کل کھیلا جائیگا


ایڈن برگ (24نیوز) پاک سکاٹ لینڈ پہلا ٹی ٹونٹی کل کھیلا جائے گا،  قومی ٹیم میں بابر اعظم کی جگہ احمد شہزاد کو موقع دینے پر غور، انگلینڈ کو شکست دینے کے بعد سکاٹش ٹیم نے پاکستان کو بھی نشانے پر رکھ لیا .
ٹیسٹ کرکٹ میں عمدہ کارکردگی کے بعد شاہینوں کا اگلاامتحان سکاٹ لینڈکے خلاف ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سیریز میں ہوگا ۔ انگلینڈ کے خلاف واحد ون ڈے میں کامیابی حاصل کرکے سکاٹ لینڈ نے پاکستان کے لئے ٹی ٹوئنٹی سیریز میں خطرے کی گھنٹی بجادی ۔

سکاٹ لینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کی تیاریوں کے لئے شاہینوں نے حکمت عملی کو حتمی شکل دے دی ۔ویسٹ انڈیز کے خلاف تینوں ٹی ٹوئنٹی میچز میں بینچ پر بیٹھنے والے اوپنر احمد شہزاد کو با براعظم کے ان فٹ ہونے پر بطور اوپنر آزمائے جانے کا امکان ہے ۔
قومی ٹیم کے کپتان سرفرازاحمد کہتے ہیں کہ تمام کھلاڑیوں کو آگاہ کردیا گیا ہے کہ سکاٹش ٹیم کو آسان حریف سمجھنے کی غلطی نہ کی جائے ۔ انگلینڈ کے خلاف کامیا بی سے سکاٹش ٹیم کے حوصلے بلند ہوں گے اس لئے ہمارے پاس غلطی کی کوئی گنجائش نہیں ہو گی ۔