تحائف دینے کا نیا ٹرینڈ

تحائف دینے کا نیا ٹرینڈ


ملتان (24نیوز) تحائف دینے کی روایت محبت بڑھانے میں مددگار ثابت ہوتی ہے، ان تحائف کو دینے کے لئے دور حاضر میں خوبصورت ٹوکریوں کا استعمال کیا جاتا ہے جو تحائف دینے اور لینے والے بہت پسند کرتے ہیں۔ 
حدیث مبارکہ ہے کہ ایک دوسرے کو تحفے دو اس سے آپس میں محبت بڑھے گی۔ تحائف دینے کے ساتھ تحائف دینے کا سلیقہ بھی اہمیت کا حامل ہے۔ ماضی میں ڈبوں کی خوبصورت پیکنگ اور خوبصورت لفافوں میں تحائف دینے کا طریقہ دور حاضر میں خوبصورت ٹوکریوں کی صورت میں بدل گیا ہے .

یہ بھی پڑھیں: مہندی لگانے کا بہترین طریقہ

گھروں میں خواتین کی بنائی ہوئی تنکوں والی ٹوکریاں دکانوں پر موقع اور تہوار کی مناسبت سے مختلف رنگوں والی خوبصورت جالی سے سجائی جاتی ہیں جن میں لوگ اپنی پسند کی اشیا رکھ کر عزیز و اقارب کو تحائف دیتے ہیں .ان ٹوکریوں کی قیمت 500 روپے سے لیکر 5000 روپے تک ہوتی ہے ۔
یہ خوبصورت ٹوکریاں دیکھنے میں نا صرف خوبصورت لگتی ہیں بلکہ تحفہ وصول کرنے والے کی خوشی کو بھی چار چاند لگا دیتی ہیں ۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔