پنجاب کی نگران کابینہ نے حلف اٹھا لیا


لاہور( 24نیوز )پنجاب کی 6رکنی نگران کابینہ نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا۔گورنر پنجاب رفیق رجوانہ نے نگراں کابینہ سے حلف لیا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب کی نگران کابینہ کی حلف برداری تقریب گورنرہاوس میں ہوئی جس میںنگراں کابینہ کے ارکان نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا جبکہ گورنر پنجاب رفیق رجوانہ نے نگراں کابینہ سے حلف لیا۔تقریب میں نگراں وزیراعلی حسن عسکری سمیت دیگر شخصیات شریک ہوئیں۔ نگران کابینہ میں وقاص ریاض،زیڈ ایم رضوی،انجم نثار،جوادساجد، سابق آئی جی شوکت جاوید اورسابق چیئرمین واپڈاظفرمحمود شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:   حمزہ شہباز اور عائشہ احد کی ”جنگ“ختم،چیف جسٹس نے صلح کرادی
واضح رہے کہ پنجاب کابینہ کے لئے پہلے 9نام دئیے گئے جنہیں آج صبح کم کر کے 6کر دیا گیا تھا۔

اظہر تھراج

صحافی اور کالم نگار ہیں،مختلف اخبارات ،ٹی وی چینلز میں کام کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں