سابق وزیرا عظم شاہد خاقان عباسی کی گاڑی کا موٹر وے پر چالان


 اسلام آباد( 24نیوز ) سابق وزیرا عظم شاہد خاقان عباسی کی گاڑی کا موٹر وے پر تیز رفتاری پر چالان ہو گیا۔ ڈرائیور گاڑی چلا رہا تھا۔ ٹریفک پولیس نے ساڑھے سات سو پچاس روپے کا چالان کیا۔

 تفصیلات کے مطابق   سابق وزیرا عظم شاہد خاقان عباسی کی گاڑی کا موٹر وے پر تیز رفتاری پر چالان ہو گیا۔ ڈرائیور گاڑی چلا رہا تھا۔ ٹریفک پولیس نے ساڑھے سات سو روپے کا چالان کیا۔

سابق وزیرا عظم شاہد خاقان عباسی کا ڈرائیو مقصود گاڑی چلا رہا تھا، گاڑی کی رفتار بہت تیز تھی جس کے باعث ٹریفک پولیس ن750 روپے کا چالان کر دیا۔

موٹر وے پولیس اہلکاروں نے چالان کرنے کے بعد سابق وزیرا عظم شاہد خاقان عباسی کے ساتھ تصاویر بھی بنوائی۔