جیکولین فرنینڈس کو ہسپتال کیوں جانا پڑا؟

جیکولین فرنینڈس کو ہسپتال کیوں جانا پڑا؟


ویب ڈیسک :بالی ووڈ کی خوربرو اداکارہ جیکولین فرنینڈس  آج کل ایک ایسی پریشانی میں مبتلا ہیں جس کی وجہ سے ان کو ہسپتال بھی جانا پڑا۔
شوبز انڈسٹری میں کم وقت میں اپنی جگہ بنانے والی سری لنکن نڑاد بالی ووڈ کی خوبرواداکارہ جیکولن فرنانڈس آج کل اپنی نئی آنے والی فلم ’ریس 3‘ کی پروموشن میں مصروف ہیں۔ اداکارہ فلم میں مختلف اسٹنٹس کرتی ہوئی نظر آئیں گی۔
اسی متعلق اداکارہ نے انکشاف کیا کہ مارچ کے ماہ میں وہ فلم کی شوٹنگ کررہی تھیں کہ کوئی چیز ان کی آنکھ پرلگ گئی تھی، اب اداکارہ نے انسٹاگرام پراپنی آنکھ کی تصویرشئیر کرائی جس میں ان کی آنکھ کی پتلی صاف طور ٹیڑھی دیکھی جاسکتی ہے۔


اداکارہ کا کہنا ہے کہ آنکھ زخمی ہونے سے میری پتلی ٹیڑھی نظر آنے لگی تھی ،اب پتلی مستقل طورپرٹیڑھی ہوچکی ہے جواب کبھی صحیح نہیں ہوگی، پر شکر ہے کہ اس انجری کے بعد دیکھ سکتی ہوں۔