عید پر دھماکہ دار آفر، شہری ٹرینوں میں مفت سفر کرینگے


لاہور (24 نیوز) پاکستان ریلوے نے چھوٹی عید پر بزرگ شہریوں کے لیے سینئر سٹیزن پیکج کا اعلان کر دیا،  65 برس اور زائد عمر کے تمام شہری عید کے پہلے اور دوسرے دن ٹرینوں کی تمام کلاسز میں مفت سفر کر سکیں گے۔

 24 نیوز ذرائع کے مطابق وزیر ریلویز روشن خورشید بروچہ کی ہدایت پر پاکستان ریلویز نے س بزرگ شہریوں کے لیے عید پیکج کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔ اس سلسلے میں تمام ڈویژنل سپرنٹنڈنٹس کو عملدرآمد کے لیے مراسلہ ارسال کردیا گیا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: حمزہ شہباز اور عائشہ احد کی ”جنگ“ختم،چیف جسٹس نے صلح کرادی

  بزرگ شہریوں کو شناختی کارڈ کی نقل پر ایڈوانس بکنگ اور ای ٹکٹنگ کی سہولت بھی مفت حاصل ہو گی۔ دوران سفر اصل کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ دکھانا لازمی ہو گا۔ ریلوے اسٹیشن پر شناختی کارڈ دکھانے پر بزرگ خواتین اور مردوں کو بغیر کرایہ لئے ٹکٹ جاری کر دیا جائے گا۔