ترسیلات زرایک بار پھر کم ہونا شروع

ترسیلات زرایک بار پھر کم ہونا شروع


کراچی( 24نیوز ) ترسیلات زر دوبارہ کم ہونا شروع ہو گئیں،بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے مئی میں گزشتہ سال سے 5 فیصد کم ڈالر بھیجے،رواں مالی سال 11 ماہ کے دوران مجموعی طور پر 18 ارب ڈالر وطن بھجوائے گئے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق مئی میں تارکین وطن نے مجموعی طور پر 1 ارب 77 کروڑ 12 لاکھ ڈالر پاکستان بھجوائے،، جو گزشتہ سال مئی سے 5.13 فیصد کم،، تاہم اس سال اپرئل سے 7.3 فیصد زیادہ ہیں،، مئی میں بھی اگرچہ سب سے زیادہ 39 کروڑ 95 لاکھ ڈالر سعودی عرب سے ہی پاکستان بھجوائے گئے،، لیکن یہ گزشتہ سال سے 16 فیصد کم ہیں،، یو اے ای سے بھی پہلے سے 13 فیصد کم 3 کروڑ 70 لاکھ ڈالر پاکستان آئے۔

یہ بھی پڑھیں:  پاکستان کا تجارتی خسارہ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

لیکن امریکا اور برطانیہ سے آنے والی ترسیلات زر گزشتہ سال سے 11 فیصد زیادہ رہیں، امریکا میں مقیم پاکستانیوں کی طرف سے مئی میں 27 کروڑ 65 لاکھ ڈالر ،، اور برطانیہ سے 25 کروڑ 43 لاکھ ڈالر بھجوائے گئے،رواں مالی سال کے پہلے 11 ماہ کے دوران بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے مجموعی طور پر 18 ارب 2 کروڑ 82 لاکھ ڈالر پاکستان بھجوائے،، جو گزشتہ سال اس عرصے سے 2.9 فیصد زیادہ ہیں۔

شازیہ بشیر

   Shazia Bashir   Edito