سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور کی بالی وڈ میں دل دھڑکا دینے والی انٹری

سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور کی بالی وڈ میں دل دھڑکا دینے والی انٹری


دہلی( 24نیوز ) بالی وڈ اداکارہ سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور کی بالی وڈ میں انٹری ، پہلی فلم "دھڑک" کا ٹریلر ریلیزکر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق بالی وڈ اداکارہ سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور نے بالی وڈ میں انٹری مار دی۔ پہلی فلم "دھڑک" کا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے۔جھانوی کے مقابل شاہد کپور کے کزن ایشان مرکزی کردار ادا کررہے ہیں ۔

واضح رہے کہ اداکارہ سری دیوی اور بونی کپور کی بیٹی جھانوی کپور نے فلمی دنیا میں قدم رکھ دیا۔ جھانوی کپور کی پہلی فلم "دھڑک" کا ٹریلر آگیا۔"دھڑک" 20 جولائی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔