شیخ رشید نے انتخابات مؤخر کرنے کا مطالبہ کر دیا

شیخ رشید نے انتخابات مؤخر کرنے کا مطالبہ کر دیا


راولپنڈی ( 24 نیوز ) سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ موسم گرم ہونے کی وجہ سے انتظامات کرنا ممکن نہیں۔ اس لیے انتخابات میں تاخیر وقت کا تقاضا ہے۔

شہر اقتدار کے جڑواں شہر راولپنڈی میں پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ الیکشن میں تاخیر وقت کا تقاضا ہے۔ گرمی میں تمام انتظامات کرنا ممکن نہیں ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں: چودھری نثار کا آزاد حیثیت میں انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان 

شیخ رشید نے خواجہ حارث کی نواز شریف کے مقدمہ سے دستبر داری پر کہا کہ یہ ن لیگ کی سازش ہے۔ ن لیگ عدالتوں کا وقت ضائع کرنا چاہتی ہے۔

سربراہ عوامی مسلم لیگ نے بتایا کہ وہ راولپنڈی کے دوحلقوں این اے 60 اور 62 میں کل سے الیکشن مہم کا باقاعدہ آغاز کریں گے۔

شازیہ بشیر

   Shazia Bashir   Edito