انتخابی مہم کیلئے بلاول بھٹو نے لاڑکانہ کا رُخ کر لیا

انتخابی مہم کیلئے بلاول بھٹو نے لاڑکانہ کا رُخ کر لیا


لاڑکانہ ( 24نیوز ) بلاول بھٹو نے سیاسی سرگرمیاں تیز کردیں۔ چیئرمین پیپلزپارٹی نے لاڑکانہ کا دورہ کیا۔ شہر کی مختلف سڑکوں پربلاول بھٹو کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق  پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، آصفہ بھٹو زرداری کا نثار کھوڑو کے ھمراہ لاڑکانہ شھر کا دورہ کیا جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے میونسپل اسکول روڈ، قائم شاہ بخاری روڈ، بندر روڈ، پاکستان چوک، رایل روڈ سمیت شھر بھر کا دورہ کیا۔

بلاول بھٹو کے لاڑکانہ شھر کے دورے کے دوران شھریوں کی جانب سے پہولوں کی پتیاں نچھاور کی گئی۔ شھریوں کی ویلکم بلاول کی نعرے بازی بھی ہوئی۔

بلاول بھٹو نے ہاتھ ہلا کر شھریوں کے نعروں کا جواب دیا۔

یہ بھی پڑھیں :علی ترین کا عام انتخابات سے دستبرداری کا اعلان 

دوسری جانب بلاول بھٹو زرداری نے این اے 200 لاڑکانہ سے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے، آصفہ بھٹو زرداری ، خورشید شاہ، سہیل انور سیال ، نثار کھوڑو اور دیگر رہنما بھی ساتھ تھے۔کارکنوں نے کمرہ عدالت میں جئے بھٹو کے نعرے لگا دیئے

شازیہ بشیر

   Shazia Bashir   Edito