پاکستان میں سونا مہنگا ہونے کی وجہ سامنے آ گئی

پاکستان میں سونا مہنگا ہونے کی وجہ سامنے آ گئی


کراچی ( 24 نیوز ) روپے کی بے قدری نے سونا مہنگا کر دیا۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت کم ہونے کے باوجود پاکستان میں فی تولہ قیمت 8 سو روپے بڑھ گئی۔

ایک تولہ سونے کی قیمت آٹھ سوروپےبڑھ کراٹھاون ہزارچار سو روپے ہوگئی۔ عالمی مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران سونے کی فی اونس قیمت میں چار ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: ترسیلات زرایک بار پھر کم ہونا شروع 

سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق ڈالرکی قیمت میں اضافہ نے سونے کا بھاؤ بھی بڑھا دیا۔ سونے کی فی تولہ قیمت آٹھ سو روپے بڑھ کر اٹھاون ہزار چار سو روپے ہو گئی۔ جبکہ دس گرام سونا چھ سو پچاسی روپے کے اضافہ سے پچاس ہزار اڑسٹھ روپے کا ہو گیا۔

22 کیرٹ سونے کی قیمت پینتالیس ہزار آٹھ سو چھیانوے روپے فی دس گرام ہو گئی۔ دوسری طرف عالمی مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران سونے کی فی اونس قیمت میں چار ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

مزید اس ویڈیو میں:

شازیہ بشیر

   Shazia Bashir   Edito