نیب کا شریف خاندان کیخلاف بڑا اقدام، وزارت داخلہ سے مدد مانگ لی


اسلام آباد ( 24 نیوز ) پاناما ریفرنسز کے سلسلہ میں نیب نے شریف خاندان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ ( ای سی ایل ) میں ڈالنے کے لیے دوبارہ وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا۔

تفصیلات کے مطابق نیب نے شریف خاندان کے نام دوبارہ ای سی ایل میں ڈالنے کے لیے وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا ہے۔ نیب نے خط میں سابق وزیراعظم نوازشریف، مریم نواز، حسن نواز، حسین نواز اور کپیٹن ریٹائرڈ صفدر کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی استدعا کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نیب ریفرنسز سےعلیحدہ ہوگئے 

خط میں نیب کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ملزمان کے خلاف ٹرائل حتمی مراحل میں ہے۔ فیصلہ کے قانونی نتائج کے پیش نظر ملزمان کا بیرون ملک جانے کا خدشہ ہے۔ واضح رہے کہ نیب نے 14 فروری کو بھی نواز شریف سمیت دیگر کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی تھی۔