نگران حکومت کا عید پر عوام کیلئے تحفہ، پٹرولیم مصنوعات مہنگی


اسلام آباد ( 24نیوز ) نگراں حکومت نے پٹرولیم مصنوعت کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا۔ پٹرول 4 روپے 26 پیسے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 55 پیسے فی لیٹر مہنگا کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں مین اضافے کی منظوری دے دی ہے۔ وزارت خزانہ کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 26 پیسےفی لیٹر اضافہ کردیا گیا۔پٹرول کی نئی قیمت 91 روپے 96 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 55 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔  ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 105 روپے 31 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان میں سونا مہنگا ہونے کی وجہ سامنے آ گئی 

وزارت خزانہ کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت 4 روپے46 پیسے فی لیٹر اضافے کے ساتھ 84 روپے 34 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔ لائیٹ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 14 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا  گیا ہے۔ لائیٹ ڈیزل کی نئی قیمت 74 روپے 99 پیسے ہوگی۔وزارت خزانہ کے مطابق اوگرا نے پٹرول کی قیمت میں 8 روپے 37 پیسے، ہائی سپید ڈیزل کی قیمت میں 12 روپے 50 پیسے فی لیٹر، مٹی کے تیل کی قیمت میں 8 روپے 22 پیسے جبکہ لائیٹ ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے 65 پیسے فی لیٹر اضافے کی سمری پیش کی تھی تاہم اس پر عمل درآمد نہیں کیا گیا۔