سابق صدرآصف زرداری کاڈی جی نیب کوخط

سابق صدرآصف زرداری کاڈی جی نیب کوخط


اسلام آباد( 24نیوز )مبینہ منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار سابق صدر آصف علی زرداری نے  ڈی جی نیب کوخط  لکھا، خط میں اپنے دوذاتی اٹینڈنٹس کی تعیناتی کی درخواست کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے جعلی اکاؤنٹس کیس میں گرفتار سابق صدر آصف علی زرداری نے  ڈی جی نیب کوخط  لکھا،سابق صدر کا کہناتھا کہمختلف بیماریوں میں مبتلا ہوں، اٹینڈنٹس نہ ہونےسےزندگی کو خطرہ ہوسکتا ہے،2اٹینڈنٹس نہال چند اور لیاقت علی کو ساتھ رہنے کی اجازت دی جائے۔

نیب راولپنڈی نے سابق صدر آصف علی زرداری کو 2 اٹینڈنٹ فراہم کرنے کی منظوری دے دی جبکہ پولی کلینک ہسپتال کا میڈیکل بورڈ کے ممبران نیب راولپنڈی پہنچ گئے۔

M.SAJID KHAN

CONTENT WRITER