زرمبادلہ کے ذخائر مزید 20کروڑ دالر کم ہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر مزید 20کروڑ دالر کم ہوگئے


اسلام آباد(24نیوز) زرمبادلہ کے ذخائر میں مزید 20 کروڑ ڈالر کی کمی ہوگئی،ذخائر کا مجموعی حجم 15 ارب ڈالر کی سطح سے بھی نیچے آگیا۔

سٹیٹ بینک کے مطابق مئی کے آخری ہفتےغیرملکی قرضوں کی واپسی، سود اور دوسری سرکاری ادائیگیوں کے باعث مرکزی بینک کے پاس 14 کروڑ 78 لاکھ ڈالر کی کمی رکارڈ کی گئی،، جس سے بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکاحجم 7 ارب 86 کروڑ 24 لاکھ ڈالر رہ گیا،اس دوران کمرشل بینکوں کے پاس 5 کروڑ 21 لاکھ ڈالر کی کمی دیکھی گئی اوران کا حجم 7 ارب 2 کروڑ 75 لاکھ ڈالر ہوگیا،جس کے باعث زرمبادلہ کے ذخائر کا مجموعی حجم 19 کروڑ 99 لاکھ ڈالر کمی سے 14 ارب 88 کروڑ 99 لاکھ ڈالر رہ گیا۔

،رواں مالی سال کے دوران اب تک حکومت ادائیگیوں کےتوازن کو بہتر کرنے کے لئے دوست ممالک سے مجموعی طورپر9 ارب 20 کروڑڈالر سود پر قرض لے چکی ہے،اس کے باوجود مرکزی بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر8 ارب ڈالر کی سطح سے بھی نیچے آچکے ہیں۔

یاد رہے وفاقی حکومت آج قومی اسمبلی میں بجٹ پیش کرے گی،مشیر خزانہ ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ نئے مالی سال کا بجٹ پیش کرینگے۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer