دوستی کی نئی مثال قائم، ساتھی کو بچاتے اپنی جان گنوابیٹھے

دوستی کی نئی مثال قائم، ساتھی کو بچاتے اپنی جان گنوابیٹھے


اٹک ( 24نیوزتحصیل حضرو کے علاقہ دل زئی میں کنویں میں اترنے والے شخص کو بچانے کے لئے تین افراد دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق  اٹک   کی تحصیل حضرو کے علاقہ میں دل زئی افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں ایک شخص کنویں میں رکھے جنریٹر میں تیل ڈالنے کے لئے اترا، ساتھی نے مدد کے لئے پکارا تو تینوں دوست گہرےکنوئیں میں داخل ہوگئے، زہریلی گیس کی وجہ سے 4 افراد کنویں کےاندر بےہوش ہوگئے،ریسکیو 1122 نےآپریشن کےدوران 3 کی لاشیں اور 1 کو زندہ نکال کر ہسپتال منتقل کردیا،تینوں کنویں میں اترنےوالے آصف کو بچانے کے لیے اندر گئے اور زہریلی گیس کا شکار ہو گئے۔

جاں بحق ہونے والوں میں  32سالہ عبدالقاسم،35سالہ رجب شاہ اور42سالہ شیرافسرشامل ہے جبکہ زندہ بچنےوالےآصف کی حالت بھی تشویش ناک بتائی جارہی ہے،ریسکیواہلکاروں کا کہناتھا کہ ان افراد کی موت کنویں میں بھری زہریلی گیس کی وجہ سے ہوئی،تینوں کاتعلق ایک ہی خاندان سے ہےجو زمینداری کرتےتھے۔

M.SAJID KHAN

CONTENT WRITER