ن لیگی رہنما حمزہ شہباز کمرہ عدالت سے گرفتار



لاہور(24نیوز)لاہور ہائیکورٹ میں ن لیگ کے رہنما حمزہ شہبازکی درخواست ضمانت پر فیصلہ دے دیا ،ضمانت منسوخ ہونے پر حراست میں لے لیا گیا۔ لاہور ہائیکورٹ نے حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت واپس لینے کی بناء پر خارج کی ، نیب ٹیم نے حمزہ شہباز شریف کو ضمانت خارج ہوتے ہی حراست میں لے لیا۔

ن  لیگی رہنماحمزہ شہبازوکلاءکےہمراہ عدالت کےروبروپیش ہوئے،جسٹس سیدمظاہرعلی اکبرنقوی کی سربراہی میں2رکنی بنچ  نےسماعت کی۔عدالت نےرمضان شوگرمل ،آمدن سےزائداثاثوں پرضمانت منظورکررکھی ہے، حمزہ شہبازکی ممکنہ گرفتاری کیلئےنیب ٹیم کمرہ عدالت کےاندر موجود ہے۔

حمزہ شہبازکی پیشی کےباعث ہائیکورٹ میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے، حمزہ شہباز کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ  عدالت نےگرفتار کرنےسے10روزپہلےآگاہ کرنےکاحکم دیا, حمزہ شہباز عدالت کےحکم کےباوجودچھاپےمارےگئے , حمزہ شہباز ابھی وہ مرحلہ نہیں آیاجہاں آپ ایسی درخواست دائرکرسکیں , عدالت میرامؤقف ہے یہ مرحلہ ابھی ہےلہذاپہلےمیرامؤقف سن لیں۔

عدالت نے کہا کہ آپ سےجوسوال کیاجائے اس کاجواب دیں, جودلائل آپ دےرہےہیں وہ ٹرائل کورٹ کےمتعلق ہیں,عدالت آپ عبوری ضمانت میں پیش ہوئےاس پردلائل دیں۔

کوئی کرپشن نہیں کی،ثبوت لے آئیں سیاست چھوڑ دوں گا: حمزہ شہباز  

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے کہا کہ میں نے کوئی کرپشن نہیں کی ہے آپ ثبوت لے آئیں میں سیاست چھوڑ دوں گے۔کارکنوں کی جانب سے حمزہ شہباز کے حق میں نعرے لگائے گئے۔

شاباش حمزہ!

حمزہ شہباز کی گرفتاری کے بعد ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز کا ردعمل بھی سامنے آگیا،مریم نواز نے ٹوئیٹ کیا ہے کہ شاباش حمزہ!

انہوں نے ٹوئٹر پر لکھا کہ "معاشی سروے اور بجٹ جیسی تاریخی ناکامیوں سے توجہ ہٹانے کے لیے گرفتاریاں تمہیں عوام کے غیض وغضب سے نہیں بچا سکتیں۔۔۔گرتی ہوئی دیواروں کو گرفتاریوں سے نہیں بچایا جا سکتا۔ جس حکومت میں پوری قوم قید کی کیفیت میں ہو، اس حکومت میں اپوزیشن کی گرفتاریوں سے نالائق اعظم خود کو نہیں بچا سکتا۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer