ممبر الیکشن کمیشن کی تقرریاں، شہباز شریف نے وزیراعظم عمران خان کو آگاہ کردیا

ممبر الیکشن کمیشن کی تقرریاں، شہباز شریف نے وزیراعظم عمران خان کو آگاہ کردیا


اسلام آباد( 24نیوز ) الیکشن کمیشن کے ممبران کی تقرری کے معاملے پر اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا وزیراعظم عمران خان کو ایک اور خط لکھا دیا۔

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے الیکشن کمیشن کے ممبران کی تقرری کے معاملے پر وزیراعظم عمران خان کو ایک اور خط لکھا،  خط میں ممبر الیکشن کمیشن سندھ اور بلوچستان کے لئے نئے نام تجویز کئے گئے، ممبر الیکشن کمیشن بلوچستان کے لئےسابق ایڈووکیٹ جنرل صلاح الدین مینگل کا نام تجویز کیا گیا جبکہ ممبر بلوچستان کے لئےسابق ایڈووکیٹ جنرل بلوچستان محمدرؤف عطا اور ایڈووکیٹ سپریم کورٹ شاہ محمود جتوئی کا نام دوبارہ تجویز کردیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے سابق جج جسٹس ریٹائرڈنور الحق قریشی کا نام بھی دوبارہ تجویز کیا گیا، شہباز شریف نے خط میں کہا کہ آپ کے 6مئی کے خط سے مایوسی ہوئی،ہمیں ان عدالتی فیصلوں کی روشنی میں چلنا ہو گا،اپوزیشن لیڈر نے خط میں الجہاد ٹرسٹ، شاہد اورکزئی، سندھ ہائی کورٹ بار کیسز میں عدالتی فیصلوں کی نشاندہی کی۔

  شہباز شریف نے خط کے متن میں مزید کہا کہ میرے مجوزہ ممبر کے حوالہ سے آپ نے نااہل کا لفظ استعمال کیا،میں بھی آپ کے نامزد کردہ افراد کے حوالہ سے یہی الفاظ استعمال کر سکتا تھا لیکن ایسا نہیں کیا۔

M.SAJID KHAN

CONTENT WRITER