قتل یا خود کشی؟ مقتولہ کا شوہر گرفتار

قتل یا خود کشی؟ مقتولہ کا شوہر گرفتار


کراچی( 24نیوز )بلال کالونی میں شادی شدہ خاتون کی خودکشی یا قتل، لیڈی ایم ایل او نہ ہونے کے باعث پوسٹ مارٹم نہیں ہوسکا،پولیس نے شوہر کو حراست میں لیکر تھانے منتقل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقہ بلال کالونی میں 20سالہ زارا نے ڈیڑھ سال قبل راشد  نامی شخص سے پسند کی شادی کی تھی، دس دن قبل پنچاب سے کراچی شفٹ ہوے تھے، پولیس کا کہناتھاکہ خاتون نے خودکشی کی ہے یا قتل کیا گیاابھی واضح نہیں ہے،آٹھ گھنٹے گزر جانے کے باوجود بھی پوسٹ مارٹم نہیں ہوسکا، ہسپتال میں لیڈی ایم ایل او نہ ہونے کے باعث پوسٹ مارٹم نہیں ہوسکا۔

پولیس کا مزید کہناتھا کہ پوسٹ مارٹم کے بعد ہی موت کی وجہ معلوم ہوسکے گی،کچھ دن قبل ہی خاتون اور اسکا شوہر کراچی آئے تھے،لاش کی شناخت زارا راشد کے نام سے ہوئی ہے، پوسٹ مارٹم کے بعد ہی قانونی کارروائی کا آغاز ہوگا،لاش کو فی الحال سرد خانے میں رکھوا دیا گیا ہے۔