عمران خان نے یکساں قانون کا وعدہ پورا کر دکھایا: وزیراطلاعات

عمران خان نے یکساں قانون کا وعدہ پورا کر دکھایا: وزیراطلاعات


اسلام آباد(24نیوز)  فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ  قوم کو قانون کی آزادی پر مبارکباد ہو،  قانون کی بالادستی وزیراعظم کا مشن ہے، اب ترقی کا سفرآگے بڑھے گا۔

وفاقی وزیراطلاعات  فردوس عاشق اعوان نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  قوم کو قانون و آئین کی بالادستی پر مبارکباد پیش کرتی ہوں۔ عمران خان نے جو وعدہ کیا تھا کہ قانون امیر اور غریب دونوں کے لئے برابر ہوگا، وہ کرکے دکھایا۔ زرداری اور حمزہ شہباز کی گرفتاری اس بات کی واضح مثال ہے۔ عدالتوں نے اپنی آزادی اور خود مختاری کا اعلان کرکےعوام کے دل جیت لئے۔ آئین و قانون کی بالادستی کو برقرار رکھا جائے گا ۔ قانون سے بالاتر کوئی نہیں قانون سب کے لئے برابر ہے اور یہی عمران خان کا مشن ہے۔ لٹیروں کے لئے اب پاکستان میں کوئی جگہ نہیں بجٹ میں غریب کو ریلیف دینے کے عام انسان کو اکنامک روڈ میپ میں حصہ دار بنایا جارہا ہے۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔