بانی ایم کیوایم لندن میں گرفتار

بانی ایم کیوایم لندن میں گرفتار


لندن (24نیوز) ایم کیوایم کے بانی کو لندن سے گرفتارکرلیاگیا،اسکاٹ لینڈیارمیں گھرپرچھاپہ مارکارروائی جاری ہے ۔

اسکاٹ لینڈ یارڈ نے صبح سویرے بانی ایم کیوایم کےگھر پر چھاپا مارا،گرفتاری کے بعد انہیں مقامی پولیس اسٹیشن منتقل کردیا گیا۔ تاہم  گرفتاری کے حوالےسے ایم کیوایم لندن نے فی الحال کوئی تصدیق یاتردید نہیں کی۔ ایم کیوایم لندن کی جانب سے قانونی کارروائی پرغورکیاجارہاہے۔واضح رہے کہ ماضی میں بھی اسکاٹ لینڈیارڈنے ایم کیوایم کے بانی کوگرفتارکیاتھا۔

ذرائع کے مطابق  بانی ایم کیو ایم کو نفرت انگیز ،پاکستان مخالف تقاریر کرنے پر درج مقدمہ درج کیا تھا جس  میں گرفتار کیا گیا ہے۔ پاکستان کے اداروں نے سکاٹ لینڈ یارڈ کو نفرت انگیز تقاریر کی شکایت کی تھی۔ا سکاٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم بھی کچھ روز قبل پاکستان گئی تھی جہاں ایف آئی اے احکام سے شواہد لئے گئے ،   گرفتاری منی لانڈرنگ میں نہیں ہوئی، رہائش گاہ کی تلاشی جاری ہے۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔